بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک خواب اور اس کی تعبیر


سوال

اگر کوئی لڑکی خواب میں اپنا نکاح ہوتے دیکھے اور لڑکا جاننے والا ہو جس سے نکاح ہوا ہو تو اس کا کیا مطلب ہوا؟

جواب

خواب میں کسی کے ساتھ نکاح ہوتے ہوئے دیکھنے سے حقیقت میں اسی شخص کے ساتھ نکاح ہونا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر مذکورہ لڑکی نے نکاح کے ساتھ رخصتی بھی دیکھی ہے تو یہ اچھی علامت ہے اور خیر و برکت ہو گی، لیکن اگر صرف نکاح دیکھا اور رخصتی نہ دیکھی ہو تو دنیاوی مصیبت و پریشانی آ سکتی ہے۔ (م۔ ن۔ ر۔ ص) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں