بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایڈوانس رقم دے کر موٹرسائیکل یا واپس اضافی رقم لینے کا معامل


سوال

آج کل ہمارے شہر دادو سندھ پاکستان میں 45000 روپے لیتے ہیں اور 30 دن کے بعد کہتے ہیں کہ یا تو 60000 روپے لے لو یا بائک cd 70 لے لو جس کی قیمت 63000 روپے ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے لینا سود ہے بائک لینا جائز ہے ۔شریعت کی روشنی میں فتوی دیں.

جواب

مسئولہ صورت میں تیس دن بعد 45000 کے بدلے میں بائک لیناجائز ہوگا، البتہ رقم دیتے وقت ہی وضاحت کردی جائے کہ اس رقم کے عوض موٹرسائیکل لی جائے گی۔ باقی  پنتالیس ہزار روپےکے بدلے میں اس سے زائد رقم لینا سود ہونے کی وجہ سے نا جائز ہے. فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں