بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

 این جی او کے لیے ملازمت کرنا


سوال

 این جی او  والے کے ساتھ نوکری کرنا جائز ہے یا نا جائز؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ  این جی او   والوں کے لیے یا ان کے ادارے میں نوکری کرنا کیسا ہے؟ تو  اس سوال کے جواب کے لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ کمپنی ملازم سے کا م کیا لیتی ہے؟ نیز  این جی او کے اغراض ومقاصد کا بھی تنخواہ پر  اثر پڑتا ہے، لہذا اگر ملازم کمپنی میں خلافِ شریعت کام نہیں کرتا اور اس این جی او کے پسِ پردہ مقاصد اسلام کے خلاف نہیں تو اس میں کی گئی نوکری اور اس سےحاصل ہونے والی تنخواہ حلال ہے، لیکن اگر ملازم کا کام شرعی نقطہ نظر سے جائز نہیں تھا تو حاصل ہونےہوالی تنخواہ حرام ہے، اب تک جتنی رقم لی ہے ثواب کی نیت کے بغیرصدقہ کردے، اسی طرح اگر این جی او مقاصدِ شریعت کے خلاف کام کررہی ہو تو بھی اس میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہوگا. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200204

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں