بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمان اور منتہی نام کا حکم


سوال

ایمان یا منتہی نام لڑکی کے لیے رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"ایمان"  کا لغوی معنی ہے: ’’مان لینا ،تصدیق کرنا،اعتماد وبھروسہ کرنا تابع دار اور مطیع ہونا‘‘ ۔ 

اور "منتہی" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : ’’آخری حد، انتہا، خاتمہ‘‘ ۔ اور ھا پر زیر اور یا ساکن کے ساتھ منتہی کا معنی ہے: ’’انتہا کو پہنچنے والا‘‘۔

معنی کے اعتبار سے یہ  دونوں نام  رکھنا درست  ہیں، البتہ  بہتر ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں، خصوصًا "ایمان" نام رکھنے سے اجتناب بہتر ہے۔

تفصیل دیکھیے:

ایمان نام رکھنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں