بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایم،سی،بی عارف حبیب سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھواکر اس پر نفع لینا


سوال

مجھے ایم،سی،بی بینک کے عارف حبیب اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھنا تھا, یہ ایک سیونگ اکاؤنٹ ہے اور اس میں رقم انویسمنٹ کریں گے تو ضرورت پڑنے پر وہ رقم نکلوا بھی سکتے ہیں ، اور اس میں منافع بھی ملتا ہے ، مگر یہ منافع فکس نہیں ہوتا بلکہ نفع نقصان کی بنیاد پر ہوتاہے ، اور روزانہ کے اعتبار سے ہوتاہے، کیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟

جواب

مروجہ بینکنگ نظام اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اور ان بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوا کر اس پر نفع حاصل کرنا درست نہیں, بلکہ سود میں شامل ہے۔لہذا ایم،سی،بی عارف حبیب سیونگ اکاؤنٹ میں رقم انویسمنٹ کرکے اس پر نفع حاصل کرناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں