بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایلفی لگے رہنے کی صورت میں وضو کا حکم


سوال

اعضاءِ وضو میں سے اگرکسی عضوپر ایلفی لگ جائے اوراس کاہٹانا مشکل ہو  کیا اس پر پانی بہانےسےوضوہوجائے گا؟

جواب

اگر اعضائے وضو میں سے کسی عضو پر ایلفی  لگی رہ جائے تو چوں کہ اس صورت میں جلد  تک پانی نہیں پہنچ پاتا؛ اس لیے ایلفی لگی رہنے کی صورت میں  پانی بہادینے سے وضو نہیں ہوگا ۔ وضو سے قبل اس کو اتارنا لازم ہے ۔  البتہ اگرجلد پر  ایلفی اس حد تک لگی ہو کہ پوری کوشش کے بعد بھی مکمل طور پر نہ چھوٹے، اور زیادہ کوشش کے نتیجے میں کھال اترنے یا زخم بننے کا اندیشہ ہو تو جس قدر ہٹ سکے اس کا چھڑانا ضروری ہوگا۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/96)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں