بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایصال ثواب / قبر اور قبرستان کی دعائیں


سوال

1 : مردے کی مغفرت کے لیے کون سی دعائیں سب سے بہتر ہیں؟

2 : قبر کے پاس کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟ قبر میں اترتے وقت، مٹی ڈالتے وقت؟

جواب

1 :مرحوم کے لیے قرآنِ پاک پڑھ کے اور دیگر نیک اعمال کرکے اس کا ثواب مرحوم کو پہنچانا چاہیے اور یہ دعا پڑھنی چاہیے:

"اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَائِبِنَاوَ صَغِیْرِنَا وَ كَبِیْرِنَا وَ ذَكَرِنَا وَ اُنْثَانَا، اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَهُ مِنَّا فَاَحْیِِهِ عَلَى الْاِیْمَانِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْاِسْلَامِ، اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِمْنَا اَجْرَهُ وَ لَاتُضِلَّنَا بَعْدَهُ."

اسی طرح درج ذیل دعا یا اس طرح کی دیگر دعائیں جو کتبِ احادیث میں منقول ہیں، پڑھی جاسکتی ہیں:

"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ."

نیز عربی کے علاوہ جس زبان میں چاہے میت کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اس کے ٹھکانے کی دعا کرنی چاہیے۔

2 : قبرستان میں داخل ہونے کی دعا یہ ہے :

"السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ القُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ بِالأَثَرِ."

مردے کو قبر میں اتارنے کے وقت کی دعا یہ ہے :

"بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

قبر پر مٹی ڈالنے کے وقت کی دعا یہ ہے :

"مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ، وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى."

سنن الترمذي ت شاكر (3 / 360):

"عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ المَدِينَةِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ القُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ بِالأَثَرِ»."

الآثار لأبي يوسف (1 / 77):

"وَيَقُولُ الَّذِي يَضَعُهُ فِي الْقَبْرِ: بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

مسند أحمد ط الرسالة (36 / 524):

"عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا وُضِعَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَبْرِ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " {مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ، وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى} ."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144004201388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں