بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسا کام کرنا جو جوے پر مشتمل ہو


سوال

میں ایک سوفٹ ویئر انجینئر ہوں، میں ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں اور منیجر غیر مسلم ہے،اس نے مجھے ایک کام دیا جو کہ جوے کا تھا،میں نے وہ کام مکمل کرکے دے دیا ہے اور مجھے اس کے پیسے بھی مل چکے ہیں،اب میں ان پیسوں کا کیا کروں؟ اور اس طرح کا کام کرنا کیسا ہے؟ 

جواب

''جوے'' پر مشتمل کام کرنا جائز نہیں ہے، اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال نہیں ہے، لہٰذا  اس کام سے جو آمدنی ہوئی ہے اسے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کردیا جائے، گزشتہ پر توبہ اور آئندہ ایسے کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200547

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں