بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ کا انعام


سوال

میں نے واٹس ایپ میں ایزی پیسہ کا ایک لنک دیکھا جس میں لکھا تھا کہ اس لنک کو  15 لوگوں  کو شیئر کردو تو  آپ کو  3000 انعام ملے گا جب میں نے سینڈ کیا  تو  آگے یہ آیا کے تین دن میں یہ رقم ملے گی۔تو میں نے ایزی پیسہ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد کھولا تو ایپ کھولنے پر مجھے 50 روپے کا انعام دیا گیا اور میں نے اسے اپنے نمبر کو سنڈ کر دیا۔جو میرے موبائل بیلنس کے ساتھ جمع ہوگیا۔

1۔ یہ 3000 روپے جائز ہے کہ نہیں؟

2۔یہ جو ایزی پیسہ ایپ کھولنے کے بعد 50 روپے کا انعام دیا گیا، یہ استعمال کرنا کیسا ہے؟

میں نے اب ایزی پیسہ ایپ ڈیلیٹ کردی ہے ۔

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر ایزی پیسہ ایپ کا یوزر بننا، اسے ڈاؤن لوڈ کرنا یا اس میں اکاؤنٹ بنانا  مخصوص رقم قرض رکھنے کے ساتھ  مشروط ہو تو دونوں رقموں کا استعمال ناجائز ہے، اور  اگر ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ بنانا قرض سے مشروط  نہ ہو  اور محض میسج کو آگے بھیجنے پر یہ انعام دیا  جارہا ہو تو اس کا استعمال جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں