بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ میں 1000 روپے رکھنے کے ساتھ ایک ماہ میں ایک بار اکاؤنٹ استعمال کرنے کی شرط ہو تو پھر نفع کا حکم


سوال

میں نے ایزی پیسہ سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات پڑھے ہیں، ان میں ایک شرط کی وضاحت نہیں کی گئی، ان مشروط منٹس ملنے میں ایک شرط یہ بھی ہوتی ہے کہ اکاؤنٹ میں کم ازکم ہزار روپے رکھے ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کو 30 دن کے اندر کم از کم ایک دفعہ کسی نہ کسی جگہ استعمال کیا گیا ہو، اس شرط کے ساتھ کمپنی روزانہ پچاس منٹ دیتی ہے، اگر اکاؤنٹ کو 30 دن کے اندر اندر استعمال نہ کیا جائے تو کمپنی ہزار روپے رکھنے کے باوجود منٹ نہیں دیتی، کیا اس تصریح کے بعد بھی یہ منٹ لینا ناجائز ہی رہے گا؟ اور جب کہ اب ایک شرط یہ بھی ہے کہ صرف رقم رکھنے پر یہ نفع نہیں دیا جا رہا، بلکہ 30 دن کے اندر استعمال کرنا بھی ضروری ہے، کیا یہ بھی سود کے زمرے میں داخل ہو گا؟

جواب

اگر واقعۃً یہ شرط ہو   تو  بھی اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا، اگر تیس دن میں ایک مرتبہ اکاؤنٹ استعمال نہ کرنے  پر کمپنی منٹس وغیرہ کی سہولیات نہیں دے رہی تو 1000 روپے سے کم ہونے پر بھی کمپنی سہولیات نہیں دیتی، گویا یہ معاملہ اتنی رقم رکھنے پر مشروط ہے، لہذا یہ جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں