ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے نیٹ وغیرہ کی پیکج لگانا کیسا ہے، جس میں ایک پیسہ پر 50 ایم بی دیتے ہیں، یعنی ایزی پیسہ ایپ سے؟
اگر اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے کی شرط پر ایزی پیسہ والے فری منٹس یا سستا انٹرنیٹ دیتے ہیں تو یہ سود ہے، یہ معاملہ کرنا اور اس سے حاصل ہونے والے فری منٹس یا ایم بی استعمال کرنا ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201439
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن