بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اور جاز اکاؤنٹ کھلوانا


سوال

ایزی پیسہ اور جاز اکاؤنٹ بنانا کیسا ہے؟ میرا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بن گیا  اور پھر ایک جگہ پڑھا کہ ٹھیک نہیں، تو اب کیا کروں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی کو قرض دے کر اس سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا ناجائز  اور سود ہے۔

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رقم رکھوانا اس کمپنی کو قرض دینا ہے، جس پر وہ کمپنی فری منٹس اور دیگر سہولیات  دیتی ہے، لہذا قرض پر نفع لینے کی وجہ سے مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں ہے،  اگر مذکورہ اکاؤنٹ کھلوادیا ہے تو  اسے بند کردیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام". ( كتاب البيوع، فصل في القرض ۵/ ۱٦٦ ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں