بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پپیسہ اکاونٹ کی وجہ سے ملنے والے فری منٹ کے استعمال کا حکم


سوال

ٹیلی نار نیٹ ورک سم میں میرا ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے، جہاں اکاؤنٹ میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ رکھنے پر کمپنی کی طرف سے مجھے روزانہ پچاس (50) فری منٹ دیے جاتے ہیں، اب مجھے ان پچاس فری منٹ کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے یا اس سے زائد رقم رکھنے پر کمپنی کی طرف سےروزانہ دیے جانے والے پچاس فری منٹ کا استعمال کرنا قرض پر منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں