بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار کے علاوہ ایزی اکاؤنٹ کا حکم


سوال

ٹیلی نار کے علاوہ کسی اور سم پر (ایزی اکاؤنٹ) کھلوانے کا کیا حکم ہے جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ ایزی اکاؤنٹ کھلوانے اور پیسے رکھوانے پر کمپنی کی طرف سے کوئی سہولت دی جاتی ہے یا نہیں؟ اگر دی جاتی ہے تو یہ سود میں شامل ہونے کی وجہ سے یہ سہولت لینا شرعاً جائز نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"مطلب كل قرض جر نفعاً حرام

"(قوله:كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً كما علم مما نقله عن البحر". (رد المحتار، ج: 5، ص: 166، ط: سعيد) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں