بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایرانی پاپلیٹ کھانا


سوال

مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ کچھ مچھلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے اوپر چھلکے یا سفنے نہیں ہوتے جیسا کہ مارکیٹ میں ایک مچھلی ایرانی پاپلیٹ کے نام سے دست یاب ہے، تو کیا ایسی مچھلیاں کھانا حلال ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مچھلی کی تمام اقسام کے علاوہ کوئی اور دریائی جانور حنفیہ کے نزدیک حلال نہیں۔ ماہرینِِ حیوانات نے مچھلی کی تعریف میں چار چیزیں ذکر کی ہیں۔ ۱ :-ریڑھ کی ہڈی، ۲ :-سانس لینے کے گلپھڑے، ۳ :-تیرنے کے پنکھ، ٤ :-ٹھنڈا خون۔ پس صورتِ مسئولہ میں ایرانی پاپلیٹ یا اس جیسی دیگر مچھلیوں میں مذکورہ شرائط چوں کہ پائی جاتی ہیں، لہذا مچھلی کی ایسی سب اقسام کھانا حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں