بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اہل کتاب عورت سے نکاح کا حکم


سوال

کیا ایک مسلمان کسی اہلِ کتاب عورت سے اس کو مسلمان کیے بغیر نکاح کرسکتا ہے؟ 

جواب

اہلِ کتاب عورت سے  نکاح اس وقت جائزہے جب وہ حقیقتاً  آسمانی کتاب کو ماننے والی  اور اس کی  تابع دارہو،دھریے نہ ہو۔ فی زمانہ یہودونصاریٰ کی اکثریت آسمانی کتاب سے کوئی تعلق نہیں رکھتی، لہذا جب تک تحقیق سےکسی عورت  کا اہلِ کتاب ہونا ثابت نہ ہوجائے مسلمان مرد کا نکاح اس کے ساتھ جائزنہیں۔اورتحقیق سے کسی عورت کا اہل کتاب ہونا ثابت ہوجانے کے بعد بھی اگرچہ اس کے ساتھ مسلمان مرد کا نکاح جائزہے، تاہم چندمفاسد کی وجہ سے مکروہ ہے۔حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اپنے دورمبارک میں اس پرسخت ناراضگی کااظہارفرمایاتھا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں