بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگرسجدۂ سہوہ سلام پھیرنے سے پہلے یاد آجائے


سوال

سجدہ سہو اگر بھول جائے، درود شریف پڑھنے کے بعد یاد آئے تو کیا کیا جائے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ سجدۂ سہوہ یاد آتے ہی ایک طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرکے تشہد اور درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیردے، سجدۂ سہو ادا ہوجائے گا، اور نماز بھی درست ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وكيفيته أن يكبر بعد سلامه الأول ويخر ساجدًا ويسبح في سجوده ثم يفعل ثانيا كذلك ثم يتشهد ثانيا ثم يسلم، كذا في المحيط. ويأتي بالصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم والدعاء في قعدة السهو هو الصحيح وقيل: يأتي بهما في القعدة الأولى، كذا في التبيين. والأحوط أن يصلي."

(الفتاوی الهندیة،ج:1،ص:125،ط:مکتبه رشیدیه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144111200979

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں