بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر گیس کا بل لیکیج کی وجہ سے زیادہ آجائے تو کیا کرایہ داروں پر تقسیم ہوگا؟


سوال

 ایک مکان میں چار کرایہ دار،  اور دو بھائی مالک مکان رہتے ہیں، کرایہ دار سے طے ہے کہ گیس بجلی کا بل کرائے سے الگ ہے، اگر گیس کا بل لیکیج کی وجہ سے زیادہ آجائے تو یہ سب پر تقسیم ہوگا?

جواب

لیکیج اگر گھر کے اندر سے ہو تومالک مکان کی ذمہ داری ہے کہ کرایہ دار کو درست سہولت مہیا کرےِِ ، اس صورت میں کرایہ دار زائد بل کی ادائیگی کا پابند نہیں ، البتہ اپنی خوشی سے مالک کے ساتھ تعاون کرنا چاہے تو یہ اس کی طرف سے تبرع واحسان ہوگا،  اور اگر گھر کے باہر سے ہو یعنی میٹر سے پہلے کہیں  گیس لیک ہورہی ہوتو محکمے کی ذمہ داری ہے کہ اس کو درست کرائے، اس صورت میں زائد بل کی ادائیگی مالک کے ذمہ بھی نہیں، بلکہ ادارہ سے بات کرکے بل درست کروایا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143809200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں