بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کپڑے کے اندر کی جانب تصویر ہو تو اس میں نماز ادا کرنا


سوال

اگر کوٹ کے اندر والی سائڈ میں کسی جان دار کی تصویر ہو تو اس صورت میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

اگر تصویر کوٹ کے اندر کی جانب ہے اور وہ جانب مکمل طور پر چھپی ہوئی ہے، اس صورت میں اس کپڑے میں نما زدرست ہے،البتہ ایسے لباس میں بھی مستقل نماز پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 647):

"(ولبس ثوب فيه تماثيل) ذي روح، وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو (بحذائه) يمنة أو يسرة أو محل سجوده (تمثال) ولو في وسادة منصوبة لا مفروشة (واختلف فيما إذا كان) التمثال (خلفه، والأظهر الكراهة و) لايكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه؛ لأنها مهانة (أو في يده) عبارة الشمني بدنه لأنها مستورة بثيابه (أو على خاتمه) بنقش غير مستبين. قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أو صرة أو ثوب آخر، وأقره المصنف".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں