بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

”اگر میں نے عائشہ کی بہن کو ایک لاکھ نہ دیے اور عائشہ سے شادی کی تو عائشہ کو تین طلاق“ طلاق کا حکم


سوال

 زید کہتا ہے کہ اگر میں نے عائشہ کی بہن کو ایک لاکھ نہ دیے اور عائشہ سے شادی کی تو عائشہ کو تین طلاق، تو کیا بغیر ایک لاکھ دیے شادی کی تو طلاق واقع ہوجائے؟ ایک مولاناصاحب  فرماتے ہیں کہ نہیں ہوگی، بس دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلا دے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب زید نے یہ جملہ کہا کہ ”اگر میں نے عائشہ کی بہن کو ایک لاکھ نہ دیے اور عائشہ سے شادی کی تو عائشہ کو تین طلاق“  تو یہ جملہ ملک کی طرف منسوب تعلیقِ طلاق ہے، اور تعلیق کا تحقق، شرط کے  پائے جانے کے وقت ہوتا ہے، لہذا  اگر زید نے عائشہ کی بہن کو ایک لاکھ روپے نہیں دیے اور عائشہ سے شادی کرلی تو نکاح کے بعد عائشہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ فقہ حنفی کے مطابق مسئلہ کا حکم یہی ہے، مذکورہ عالم صاحب سے اس میں تسامح ہوا ہے۔

اللباب في شرح الکتاب  میں ہے:

"وإذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح، مثل أن يقول: إن تزوجتك فأنت طالقٌ، أو كل امرأة أتزوجها فهي طالقٌ، وإن أضافه إلى شرطٍ وقع عقيب الشرط، مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالقٌ.

 (وإذا أضافه) أي الطلاق (إلى) وجود (شرط وقع عقيب) وجود (الشرط) وذلك (مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق)، وهذا بالاتفاق، لأن الملك قائم في الحال، والظاهر بقاؤه إلى وقت الشرط، ويصير عند وجود الشرط كالمتكلم بالطلاق في ذلك الوقت". (اللباب في شرح الكتاب ،کتاب الطلاق،(3/ 46)، ط: المكتبة العلمية، بيروت– لبنان)

         فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقًا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق". (فتاوی عالمگیری،کتاب الطلاق، الفصل الثانی فی تعلیق الطلاق ،(1/420) ، ط: رشیدیہ)

       فتاوی شامی میں ہے: 

"(وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقًا)". (الدرالمختار،کتاب الطلاق، باب التعلیق،3/355، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201665

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں