بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’اگر دل میں کینہ رکھوگے تو مغفرت نہیں ہوگی‘‘ کے جواب میں کہا: ’’چل جا نہ ہو‘‘


سوال

زید نے عمر سے کہا :  اگر دل میں کینہ رکھو گے تو آپ کی مغفرت نہیں ہوگی۔  عمر نے جواباً کہا :چل جا نہ ہو (مغفرت )۔  اب معلوم یہ کرنا ہے کہ عمر مذکورہ جملہ کہنے سے صرف گناہ گار ہوا ؟ ایمان پر بھی زد پڑے گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ الفاظ کہنا بڑی جرأت  کی بات ہے، جس پر فوری طور پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے، اور آئندہ اس قسم کے الفاظ اور فضول گوئی سے اجتناب کرنا ضروری ہے، تاہم " چل جا نہ ہو"  کہنے کی بنا پر کفر لازم نہیں آئے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں