بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے ذاتی پیسوں سے والدہ کا حصہ خریدنے کے بعد اس زمین میں بہنوں کو حصہ دینا لازم ہے یا نہیں؟


سوال

میری ماں نے اپنے حصے کی جائداد بیچی تھی تو میں نے اپنی ذاتی پیسوں سے وہ زمین دوبارہ خریدلی، اب میری ماں کہتی ہے کہ اپنے بہنوں کو 50 50 ہزار روپے دے دو، تو میں نے ماں سے کہا کہ میں تو نہیں دیتا اگر آپ دینا چاہیں تو دے دیں، تو اسی ضمن میں میں نے اپنی ماں کو پیسے دے دئیے؟ شریعت کے رو سے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر آپ نے اپنے ذاتی پیسوں سے اپنی والدہ کے حصے کی زمین خریدی ہے اور بہنوں کو ان کا حصہ مل چکا ہے تو اب اس زمین میں آپ کی بہنوں کا کوئی حصہ نہیں ہے، اس لئے آپ پر اپنی بہنوں کو پچاس ہزار روپے دینا لازم نہیں ہے۔ البتہ اگر آپ اپنی مرضی سے اپنی والدہ کا دل خوش کرنے کے لئے اپنی ذاتی رقم میں سے اپنی بہنوں کو کچھ رقم دینا چاہیں تو یہ آپ کے لئے باعث اجر و ثواب ہوگا۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144104200441

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں