میں سکول معلم ہوں اور صاحب استطاعت ہوں۔میں قربانی کے لیے اپنی والدہ کے نام سے اپنا حصہ رکھنا چاہتا ہوں، وہ حیات ہیں الحمدللہ۔ ایک مولانا نے بتایا یہ جائز نہیں، پہلے اپنی قربانی کرو.
اگر آپ خود صاحبِ نصاب ہیں اور آپ کے اوپر قربانی واجب ہے تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی قربانی کریں، اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کی والدہ بھی صاحب نصاب ہیں اور ان پر بھی قربانی لازم ہے اور آپ ان کی طرف سے بھی قربانی کرتے ہیں تو یہ ایک ثواب کا کام ہے۔ آپ پر والدہ کی طرف سے قربانی واجب نہیں ہے، لہذا اگر آپ کی گنجائش ایک ہی قربانی کی ہے تو اپنی قربانی کا انتظام کیجیے، ورنہ ذمے میں واجب باقی رہے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201101
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن