بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی جائیداد کا کچھ حصہ خدمت گزاری یا کسی اور نام سے اپنی کسی ایک اولاد کو دینا


سوال

 کیا والدین میں سے دونوں یا کوئی ایک اپنی جائیداد کا کچھ حصہ خدمت گزاری یا کسی اور نام سے اپنی کسی ایک اولاد کو جس کے ساتھ وہ رہائش پذیر ہوں اضافی طور پر دے سکتے ہیں، جب کہ پینشن کی مد میں انہیں انتہائی معقول رقم مل رہی ہو؟ استفسار پر کہا جاتا ہے کہ یہ بچہ بے روزگار ہے اور 2 بچوں کا باپ ہے، جب کہ پوری پینشن بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ جس سے وہ نشہ ( چرس) کی لت میں بھی مبتلا ہے۔ واضح ہو کہ جائیداد والدین کو بھی وراثت میں ملی ہے ان کی زر خرید نہیں ۔ راہ نمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں!

جواب

 والدین اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کے مالک ہیں ،اپنی جائیداد  کا کچھ حصہ اولاد میں سے کسی کو خدمت گزاری  کی وجہ سےیا اس کی حاجت کی وجہ سے دینا  چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ اس لیے اگر مذکورہ بیٹا والدین کی خدمت کرتا ہے اور والدین اسے اپنی جائیداد میں سے کچھ دیتے ہیں تو دیگر اولاد کو اس میں اعتراض کا حق نہیں ہے۔ البتہ شرعی وجہ کے بغیر اولاد میں سے کسی ایک کو دوسروں کی بہ نسبت زیادہ دینا منع ہوگا۔

اگر مذکورہ بیٹا اس نشے میں مبتلا ہے تو والدین کو  کوشش کرنی چاہیے کہ اُسے نشے کی لت سے چھٹکارا دلائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں