بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کفار کا حکم


سوال

میرا سوال ہے کہ یہودی اور عیسائ بچے جو بچپن میں فوت ھو جاتے ہیں وہ جہنم میں جاے گے یا جنت میں اس پر روشنی ڈالے کیا کہتے ھیں علماء حضرات ؟

جواب

احادیث  اس بارے میں مختلف ہیں،اورمحققین نے اسی کوراجح قراردیاہے کہ اولادکفارجوبلوغت سے پہلے دنیاسے چل بسے وہ اہل جنت میں سے ہیں۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے تعارض ادلہ کی وجہ سے اس بارے میں توقف کیاہے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

’’آیت ’’ولاتزر وازرۃ وّزرَ اخریٰ ‘‘کے تحت تفسیرمظہری میں لکھاہے کہ اس آیت سے ثابت ہوتاہے کہ مشرکین وکفارکی اولاد جوبالغ ہونے سے پہلے مرجائیں ان کو عذاب نہ ہوگا۔کیوں کہ ماں باپ کے کفرسے وہ سزاکے مستحق نہیں ہوں گے۔(معارف القرآن5/457،ط:مکتبہ معارف القرآن)[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند12/211،ط:دارالاشاعت کراچی]واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143607200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں