بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ


سوال

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ کرنا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کیا وظیفہ ہے؟ 

اگر لڑکا پیدا ہو تو کیا اس کا نام محمد میکائیل یا صرف میکائل رکھ سکتے ہیں؟

جواب

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ پڑھنا جائزہے، اللہ تعالیٰ  سے مانگتے ہوئے دعا کی قبولیت کا یقین ہونا چاہیے، لیکن اولادِ نرینہ کے عدمِ حصول  پر ناشکری یا احساسِ کم تری کے جذبات ہرگز پیدا نہیں ہونے چاہییں۔ نرینہ اولاد کے حصول کے لیے چلتے پھرتے اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

'' رَبِّ لاَ تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ ''۔

محمد میکائیل یا صرف میکائیل نام رکھنا  فی نفسہ درست ہے، تاہم لوگ مذاق نہ اڑائیں اس لیے یہ نام نہ رکھاجائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200752

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں