بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد میں وقفہ کرنا


سوال

 اگر بیوی بغیر کسی عذر کے کہے کہ ایک سال تک ہم نے کوئی اولاد پیدا نہیں کرنی تاکہ میں حج کروں،تو ایسا کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

 

جواب

نکاح اور شادی کا مقصد توالد وتناسل اور انسانی نسل کی بقاہے اور کثرتِ اولاد شریعت میں پسندیدہ ہے؛ اس لیے بلا عذر اولاد کی پیدائش کے سلسلے کو روکنادرست نہیں ۔ البتہ اگر واقعۃً بیوی حج کی خاطر اولاد میں وقفہ چاہتی ہے اور شوہر اس پر راضی ہو تو درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں