بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انگلش میں السلام علیکم سبحان اللہ الحمداللہ لکھنا


سوال

انگلش میں "السلام علیکم"،  "سبحان الله" اور  "الحمدالله" لکھنا کیسا ہے؟ 

جواب

اگر کوئی تحریر انگریزی زبان  (یارومن انگریزی) میں لکھی جارہی ہو  تو  یہ  الفاظ انگریزی  میں لکھے جاسکتے ہیں، البتہ لکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ انگریزی کی اسپیلنگ  میں ان  الفاظ کے تلفظ کا لحاظ رکھاجائے، اور  ایسی اسپیلنگ نہ لکھی جائے جس  سے ان الفاظ کا تلفظ خراب ہو جائے ؛ اس لیے کہ  تلفظ کے تبدیل ہونے سے بھی بسا اوقات معنی تبدیل ہوجاتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143908200490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں