بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انگلش سیکھنے کے لیے عورت کی آواز سننا


سوال

میں بذریعہ انٹرنیٹ انگلش سیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے پلے اسٹور میں اپنی ایپلیکشن ہوتی ہیں، جس میں سننے کی پریکٹس ہوتی ہے،ان ایپلی کشن میں عورتوں کی آواز بغیر تصویر کےہوتی ہے،کیا انگلش سیکھنے کے لیے میں یہ ایپلیکشن استعمال کرسکتا ہوں؟

جواب

نامحرم عورت کی آواز کے ستر ہونے میں اِختلاف ہے، مگر صحیح یہ ہے کہ وہ ستر نہیں، لیکن عوارض کی وجہ سے بعض جائز اُمور کا ناجائز ہوجانا فقہ میں معروف و مشہور ہے،  اِس لیے عورت کی آواز سے اگر لذت محسوس ہوتی ہو  یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو  عورت کی آواز کا سننا جائز نہ ہوگا ۔(امداد الفتاوی)

اب آپ دیکھ لیجیے کہ ایپلی کیشن میں عورت کی آواز کی نوعیت کیا ہے، اسی کے اعتبار سے حکم ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں