بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انڈر ویئر پہن کر غسل خانے سے باہر آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟


سوال

غسل کرنے اور وضو کرنے کے بعد  چھوٹا انڈر ویئر پہن کر غسل خانے سے باہر کی طرف نکل آنے سے وضو پر فرق تو نہیں پڑتا؟ بچپن سے اساتذہ نے ہمیں یہی پڑھایا  کہ اگر گھٹنا ننگا ہو جاۓ تو وضو نہیں رہتا۔

جواب

ناف سے لے کر گھٹنے تک کا حصہ مرد کا ستر ہےاور  بیوی کے علاوہ کسی اور کے سامنے ضرورتِ شدیدہ  کے بغیر ستر کھولنا جائز نہیں ہے۔ تاہم ستر کھلنے سے کسی بھی صورت میں وضو نہیں ٹوٹتا ہے، لہٰذا غسل وغیرہ کرنے کے بعد ایسے مختصر لباس(جس میں ستر کھلا ہوا ہو) میں غسل خانے سے باہر نکلنے سے وضو  نہیں ٹوٹے گا۔

آپ نے لکھا ہے: ’’غسل کرنے اور وضو کرنے کے بعد۔۔.‘‘، اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ غسل کرنے کے بعد پھر وضو کرکے نکلے تو  واضح رہے کہ غسل کے بعد اگر کوئی ناقضِ وضو پیش نہ آیا ہو تو وضو نہیں کرنا چاہیے، سنت یہ ہے کہ غسل سے پہلے وضو کیا جائے، رسول اللہ ﷺ غسل سے پہلے وضو کرتے تھے، غسل کے بعد نہیں کرتے تھے۔ اور فقہاءِ کرام نے اس سے منع فرمایا ہے، عوام میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وہ غسل کے بعد وضو دوبارہ کرتے ہیں، جب کہ اسے ترک کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200498

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں