بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انڈر ویئر میں ٹشو پیپر رکھنا


سوال

اگر آدمی استنجا کرنے کے بعد ٹشو پیپر کو انڈروئیر میں شرم گاہ کے ساتھ لگالے؛ تاکہ پیشاب کے قطرے انڈر وئیر پر نہ لگیں اور وہ ناپاک بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نماز کے لیے وضو سے پہلے وہ ٹشو پیپر ہٹا کر استنجا کرلے اور با وضو ہو کر نماز ادا کرے، البتہ اگر قطرے نہ نکلے ہوں تو ٹشو پیپر ہٹانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں