بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انٹرنیٹ پر آڈیو کال پر نکاح


سوال

ایک لڑکے اور لڑکی  کی انٹرنیٹ کی آڈیو کال پر شادی ہوئی۔ لڑکی سعودی عرب میں رہتی ہے اور لڑکا پاکستان میں رہتا ہے۔ ان کا نکاح ہوگیا ہے، لیکن  کاغذات پر لڑکی دستخط نہیں کرتی۔ لڑکا اس سے کہتا رہتا ہے کہ میں آرہا ہوں، لیکن وہ لڑکی کے پاس نہیں جاتا۔ انتظار کر کر کے لڑکی والوں کا صبر ختم ہوگیا ہے۔لڑکی والے طلاق یا خلع چاہتے ہیں، اس کا کیا طریقہ ہے؟ لڑکی کے بھائی نے لڑکے کو فون کر کے بولا کہ طلاق چاہیے، وہ نہیں مانا ۔ ایک دن مان گیا اور میسج کیا "طلاق طلاق طلاق"۔ اب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ اگر نہیں تو پھر کیا طریقہ کیا جائے جب کہ ہمارے پاس کاغذات بھی نہیں ہیں؟

جواب

انٹرنیٹ پر آڈیو کال کے ذریعہ ہی ایجاب و قبول کیا گیا تومجلس ایک نہ ہونے کی وجہ سے نکاح منعقد نہیں  ہوا، لہذا طلاق یا خلع حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 14):

"ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں