بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انشورنس کی حرمت کی وجہ


سوال

انشورنس کی تعریف کیا ہے؟ اور اس کی اقسام اور بیمہ پالیسی کیا ہے؟  اور ان کی حرمت کی وجہ بیان فرما ہے؟

جواب

انشورنس (بیمہ) ایک پالیسی کا معاہدہ ہے جس میں پالیسی خریدنے والا تحفظ فراہم کرنے والی کمپنی سے یہ بات طے کرتا ہے کہ وہ کمپنی کو قسط وار یا یک مشت ایک مخصوص رقم ادا کرےگا جس کے مقابلے میں کمپنی یہ ذمہ داری لےگی کہ وہ خود اس شخص  کو یا جس کو وہ نامزد کردے حادثہ واقع ہونے یا معاہدہ کے اندر مذکور خطرات لاحق ہونے کی صورت میں ایک مخصوص رقم یا طے شدہ منافع یا دوسرا مالی معاوضہ ادا کرےگی۔

مروج انشورنس اور بیمہ کی تمام پالیسیاں (لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس، ایجوکیشن انشورنس، میرج انشورنس، گاڑی وغیرہ کی انشورنس یا اس کے علاوہ دیگر پالیسیاں) سود اور جوے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔  تفصیل کے لیے ’’فتاوی بینات‘‘  کی چوتھی جلد اور ’’جواھر الفقہ‘‘  کی چوتھی جلد میں متعلقہ موضوع کا مطالعہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

نیز درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

انشورنس کی شرعی حیثیت


فتوی نمبر : 144103200737

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں