بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امۃ الصبور حمیراء نام رکھنے کا حکم


سوال

احقر کے گھر لڑکی کی ولادت ہوئی ہے،  اور احقر نے دختر کا نام ( امۃ الصبور حمیرہ ) رکھا ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟  اگر درست ہوتو معنی بھی بتلادیں!

جواب

’’امۃ الصبور حمیراء‘‘  نام رکھنا درست ہے، "امۃ"  کے معنی باندی اور کنیز کے ہیں،  "صبور"  اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے،  جس کا معنی ہے: وہ ذات جو گناہ گاروں کی پکڑ میں جلد بازی نہیں کرتی۔  اور "حمیراء" (آخر مٰیں ''الف'' نہ کہ ''ہ'')حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مبارک لقب ہے ۔

فتح الباری میں ہے:

"ومن أسمائه الحسنى سبحانه وتعالى: "الصبور"، ومعناه: الذي لايعاجل العصاة بالعقوبة، وهو قريب من معنى "الحليم"، والحليم أبلغ في السلامة من العقوبة".(361/133 ط: دار المعرفۃ)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200216

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں