بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا امت میں مشرکین شامل ہیں؟


سوال

کیا امت میں مشرکین شامل ہیں؟

جواب

تمام انسان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل ہیں، البتہ جنہوں نے حضور ﷺ کو نبی مان کر آپ کی تمام باتوں کی تصدیق کی او رکلمہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرار کیا تو ایسےلوگ مسلمان اور امتِ اجابت کہلاتے ہیں، اور جنہوں  نے آپ ﷺ کو نبی نہ مانا یا آپ کی لائی ہوئی کسی بات کا انکار کیا تو ایسے لوگ غیرمسلم ہیں اور "امتِ دعوت" کہلاتے ہیں۔ لہٰذا لفظ امت میں دونوں قسم کے لوگ شامل ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں