بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امامت کی نیت


سوال

امام جب جماعت کی امامت کر رہاہو تو امام نماز کی نیت کیسےکرے گا؟  کیا امام نیت میں مقتدیوں کے لیے ںیت کرے گا یا جس طرح اکیلے نماز پڑھتاہو اس طرح نیت کرے گا؟

جواب

امام امامت کی نیت اس طرح کرے کہ میں ان تمام لوگوں کی امامت کر رہا ہوں جو میری اقتدا کریں، لیکن یہ نیت کرنا امامت کے درست ہونے کے لیے شرط نہیں ہے، چناں چہ اگر امام صرف اپنی نماز  کی نیت کرے تب بھی اس کی امامت اور لوگوں کی اقتدا درست ہوجائے گی، البتہ امام کو  جماعت کا ثواب اسی وقت ملے گا جب وہ لوگوں کی امامت کی نیت بھی کرے گا۔البتہ عورت کی اقتدا اسی صورت میں درست ہوگی جب امام عورتوں کی امامت کی نیت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیت در اصل دل کے ارادے کا نام ہے، امام کے دل میں یہ ارادہ اور قصد ہوکہ میں امامت کررہاہوں،(یعنی لوگوں کو نماز پڑھارہاہوں)  اسی ارادے سے امامت کی نیت اور جماعت کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں