بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامت کی نیت


سوال

امام جب نماز پڑھائے تو نیت کیا کرے اور کیسے؟

جواب

امام وقتی نماز کی نیت کے ساتھ ساتھ امامت کی نیت اس طرح کرے کہ میں ان تمام لوگوں کی امامت کر رہا ہوں جو میری اقتدا کریں۔ نیت زبان سے کرنا ضروری نہیں، دل میں یہ ارادہ کرلینا بھی کافی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 424):
"(والإمام ينوي صلاته فقط) و (لا) يشترط لصحة الاقتداء نية (إمامة المقتدي)، بل لنيل الثواب عند اقتداء أحد به قبله".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں