بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے گھر کی بجلی کا بل مسجد کے فنڈ سے ادا کرنا


سوال

مسجد کے امام کے لیے  گھر میں شدید گرمی کے باعث ACلگوانا کیساہے؟اور AC کا بل مسجد کے چندے میں سے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

امامِ مسجد چوں کہ متعلقاتِ مسجد ہی میں سے ہے ؛ اس لیے انتظامیہ کا بوجہ ضرورت امام کے گھر میںACلگانا اور مسجدکے چندہ کی رقم سے بجلی کے بل کی ادائیگی درست ہے۔''البحرالرائق'' میں ہے:

''السادسة: في بيان من يقدم مع العمارة وهو المسمى في زماننا بالشعائر ولم أره إلا في الحاوي القدسي، قال: والذي يبتدأ به من ارتفاع الوقف عمارته شرط الواقف أو لا، ثم ما هو أقرب إلى العمارة وأعم للمصلحة، كالإمام للمسجد والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدركفايتهم، ثمالسراجوالبساط كذلك إلى آخر المصالح .''فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں