بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کا ربنا لک الحمد کہنا


سوال

امام جب رکوع سے واپس آتے ہیں تو وہ ربنا لک الحمد پڑھیں گے یا نہیں؟

جواب

امام کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ صرف سمع الله لمن حمدهپڑھے اور ربنا لک الحمدمقتدی پڑھیں گے، البتہ اگر امام  بھی ربنا لک الحمدپڑھ لے تو اس سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی۔ 

الفتاوى الهندية (1/ 74)

'' فإن كان إماماً يقول: سمع الله لمن حمده بالإجماع، وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولا يأتي بالتسميع بلا خلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما. كذا في المحيط۔ وعليه الاعتماد. كذا في التتارخانية وهو الأصح''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں