بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام سے پہلے تکبیر تحریمہ مکمل کرنے کا حکم


سوال

نماز شروع کرتے وقت  اگر کوئی امام کے تکبیر تحریمہ (اللہ اکبر) مکمل کرنے سے پہلے ہی اپنی تکبیر تحریمہ مکمل کہہ دے تو کیا وہ نماز میں شریک ہوگیا؟ یا اس کو نماز لوٹانی پڑے گی؟ اگر ایسے ہی نماز  مکمل کرلی تو کیا حکم ہے؟

 

جواب

جماعت سے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی صورت میں مقتدی پر لازم ہے کہ اس کی تکبیر تحریمہ امام کی تکبیر تحریمہ سے مؤخر ہو یعنی اس کی تکبیر امام کی تکبیر کے بعد ختم ہو، اگر مقتدی نے اپنی تکبیر تحریمہ امام کی تکبیر تحریمہ سے پہلے ہی مکمل کرلی تو وہ مقتدی اس امام کی اقتدا میں اس جماعت میں شامل ہی نہیں ہوا، لہٰذا اسے چاہیے کہ امام کے تکبیر تحریمہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ تکبیر تحریمہ کہے، اگر اس نے دوبارہ تکبیر تحریمہ نہیں لوٹائی اور ایسے ہی نماز پڑھ لی تو اس کی نماز اس امام کی اقتدا میں نہیں ہوئی ؛ اس لیے اس کو یہ نماز دوبارہ لوٹانی پڑے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں