بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالی کے نام کا ہاتھ پر ٹیٹو بنانا


سوال

اللہ تعالی کے نام کا ہاتھ پر ٹیٹو بنانا کیسا ہے؟

جواب

اللہ تعالی کا بابرکت نام اپنے ہاتھ پر بنوانا اگر گدواکر ہو کہ جس میں اپنے ہاتھ کو زخمی کرکے اس میں رنگ بھروایا جاتا ہے تو واضح رہے کہ جسم گدواکر اس پر کچھ بھی لکھنا یا لکھوانا یا نقش ونگار بنوانا  جائز نہیں ہے۔ اس میں اپنے آپ کو ایذا و تکلیف دینا بھی ہے،  نیز اس میں اللہ تعالی کی بنائی ہوئی تخلیق کو بگاڑنا بھی ہے، حدیث میں  جسم گدوانے والوں پر لعنت آئی ہے۔

’’عن ابن عمر، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ "لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة، ‏‏‏‏‏‏والموتصلة، ‏‏‏‏‏‏والواشمة، ‏‏‏‏‏‏والموتشمة".(حدیث رقم: ۵۰۹۸ (صحیح)

ترجمہ: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔

اور اگر یہ محض رنگ سے لکھنا ہو تو  اللہ تعالیٰ کا بابرکت نام جسم پر لکھنے کی بھی اجازت نہیں؛ اس لیے کہ اسی طرح بیت الخلا جانا پڑے گا، جس میں  اس نام کی بے حرمتی  ہے۔ ( بذل المجہود 5/72۔ تحفۃ الاحوذی 5/454)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں