بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الفاظ کفر کی ادائیگی کے بعد تجدید نکاح سے پہلے بیوی سے ہمبستری کرنا


سوال

Re: جواب 144012201958‎

اب میں نے تجدیدِ ایمان اور استغفار بھی کیا ہے، لیکن تجدیدِ نکاح نہیں کیا اور میں نے بیوی کے ساتھ ہم بستری ایک بار کی ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

کفریہ الفاظ کی ادائیگی کی وجہ سے  چوں کہ نکاح ختم ہو جاتا ہے اور الفاظِ کفر کی ادائیگی کرنے والے شخص کی بیوی اس کے لیے اجنبی عورت کے حکم میں ہو جاتی ہے؛  اس  لیے تجدیدِ ایمان اور توبہ و استغفار کے ساتھ تجدیدِ نکاح کا حکم دیا جاتا ہے،  لیکن اگر آپ نے تجدیدِ  نکاح سے پہلے اپنی بیوی سے ہم بستری کر لی تو  یہ  اجنبی عورت سے تعلق قائم کرنے کی طرح ہوئی؛  لہذا اس پر صدقِ دل سے خوب توبہ اور استغفار کریں۔  اور اگر اب تک نکاح کی تجدید نہیں کی تو فوراً تجدیدِ نکاح بھی کرلیجیے؛ تاکہ اجنبیہ کے ساتھ اختلاط لازم نہ آئے،  نیز  آئندہ خوب احتیاط سے کام لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں