بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الصدق ینجی والکذب یہلک کی تحقیق


سوال

یہ الفاظ: "الصدق ینجي والکذب یهلك"  مشہور ہے کہ حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے،  حقیقتاً ایسا ہی ہے ؟

جواب

مذکورہ الفاظ حدیث کی کسی مستند کتاب میں نہیں مل سکے، البتہ "الصدق ینجي"  کے الفاظ علامہ علی المتقی رحمہ اللہ (۹۷۵ھ) نے کنز العمال:۳۔۴۲۹  میں ابن قانع رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیے ہیں،  لیکن ابن قانع رحمہ اللہ کی کسی کتاب کا حوالہ نہیں دیا ہے،  ہمارے پاس دست یاب کتب میں ابن قانع رحمہ اللہ کی کتاب ’’معجم الصحابہ‘‘ موجود ہے، لیکن اس میں بھی ہمیں یہ الفاظ نہیں مل سکے۔

البتہ یہ روایت اپنے مضمون کے لحاظ سے درست ہے ، جیسا کہ ’’صحیح مسلم ، باب قبح الکذب وحسن الصدق وفضلہ ‘‘ میں ہے :

"عن عبدالله قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: الصدق یهدی إلی البر، وإن البر یهدي إلی الجنة، وإن الرجل لیصدق حتی یکتب صدیقاً، وإن الکذب یهدي إلی الفجور، وإن الفجور یهدي إلی النار، وإن الرجل لیکذب حتی یکتب کذاباً".  (۱۶۔۳۷۵، رقم الحدیث :۶۵۸، ط:دارالمعرفہ بیروت لبنان ۱۴۲۳هـ)

اسی طرح کے الفاظ صحیح بخاری میں بھی منقول ہیں، ملاحظہ فرمائیں :

صحیح البخاري، باب قول الله عزوجل: {یا ایها الذی آمنوا اتقوا الله وکونوا مع الصادقین} :۵/۲۲۶۱، رقم الحدیث :۵۷۴۳، تحقیق :مصطفی البغا، ط: دارابن الکثیر، الیمامة، الطبعة الرابعة ۱۴۱۰هـ

لہذا یہ حدیث اپنے مضمون کے لحاظ سے درست ہے، البتہ مذکورہ الفاظ ہمیں نہیں مل سکے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں