بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افنان یا عفنان نام رکھنا


سوال

افنان اور عفنان میں فرق کیا ہے؟ کیا ہم افنان کے بجائے عفنان نام بھی رکھ سکتے ہیں؟

جواب

افنان، فَنَنکی جمع ہے، جس کے معنی "ٹہنی"  کے ہیں، یہ فن کی جمع کے طور پر مستعمل ہے، جس کے معنی ہیں: کسی چیز کی قسم، جب کہ "عفنان "، عین کے ساتھ کلام عرب میں مستعمل نہیں،  لہذا "افنان"  نام رکھنا درست ہے، "عفنان"  نام رکھنا درست نہیں۔

تاج العروس من جواهر القاموس  (1 / 62):

"( أفنان ) جمع فنن محركة هو الغصن".

تاج العروس من جواهر القاموس - (35 / 515):

" و الفن : الضرب من الشيء كالأفنون ، بالضم ،  ج أفنان  وفنون". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں