بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افنان' اورعلمان نام رکھنا


سوال

''افنان'' اور''علمان''  نام رکھنا کیساہے ؟اوردونوں کامعنی کیا ہے؟

جواب

"افنان" فن کی جمع ہے، جس کے اردو میں معنی : فن، کاریگری، شاخ، کسی چیز کی قسم اور کلام کا اسلوب کے آتے ہیں، جیسا کہ"معجم الغنی" میں ہے:

'' فن: جمع أفنان، فنون و أفانين.

هو تعبير الفنان عن اباعه في مجال تخصصه، و الارتقاء به إلى نماذج فنية مكتملة البناء و الجمال.''

"معجم الرائد"  میں ہے:

'' فن: جمع أفنان و فنون، جج أفانين

١) تعبير الفنان بنتاجه عن مثل الجمال الأكمل.

٢) قواعد خاصة بحرفة أو عمل.''

''افنان'' نام رکھا جاسکتاہے۔

اور ''علمان'' ع کے زبر اور لام کے سکون کے ساتھ اس کا لفظی معنی عالم ہے،  لیکن اس کا استعمال عربی میں لادین کے لیے ہوتاہے، استعمال صحیح نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ اور اگر ''علمان'' لام کے زبر کے ساتھ ہوت ویہ علم کا تثنیہ ہے یعنی دو علم یا دو نام، اس اعتبار سے یہ نام رکھا تو جاسکتا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں