بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افقرہ کسی پروڈکٹ کا نام رکھنا


سوال

"افقرہ" لفظ قرآن مجید میں آیا ہے، اب اس لفظ کو کسی چیز کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، جیسے: شمپو کی بوتل پر لکھ سکتے ہیں، یعنی شمپو کے نام کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟ جیسے: پنٹین نام ہے، کلیر ہے وغیرہ۔

جواب

"افقر" کا مادہ اصلیہ فقر ہے،جس کے معنی مفلسی کے آتے ہیں۔

"فَقُرَ : (معجم الغني) (فعل: ثلاثي لازم). فَقُرْتُ، أَفْقُرُ، اُفْقُرْ، مصدر فَقَارَةٌ- فَقُرَ الرَّجُلُ : ذَهَبَ مَالُهُ".

کسی پروڈکٹ کا نام "افقرہ"  رکھنا درست معلوم نہیں ہوتا؛ وجہ اس کی یہ ہےکہ مسلمان اپنی اولاد اور جگہوں یہاں تک کہ اشیاء کے بھی اچھے نام رکھنے کے پابند ہیں۔ نیز  واضح رہے کہ قرآن مجید میں "افقرہ"  کا لفظ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200872

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں