بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعضاءِ وضو پر گیلا کپڑا پھیرنے سے وضو کا حکم


سوال

کیا وضو کے اعضاء پےگیلا کپڑاپھیرنے سے وضوہوجائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں صرف گیلا  کپڑا اعضاءِ وضو پر پھیرنے سے وضو نہیں ہوگا، وضو میں اعضاءِ وضو  (جنہیں وضو میں دھونا فرض ہے) پر اتنا پانی بہانا ضروری ہے کہ  کم از کم دو قطرے پانی ٹپک جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشرط لتصحيح الوضوء زوال ما يبعد إيصال المياه من أدران كشمع ورمص ثم لم يتخلل الوضوء مناف يا عظيم ذوي الشأن وزيد على هذين أيضا تقاطر مع الغسلات ليس هذا لدى الثاني. (قوله: تقاطر) وأقله قطرتان في الأصح كما يأتي. (قوله: مع الغسلات) أي المفروضة وأخرج بها المسح فلايشترط فيه تقاطر". (88/1 ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں