بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں ہم بستری، ویکس اور فیشیل کرانے کا حکم


سوال

1. اعتکاف کے دوران میرے شوہر نے مجھ سے ہم بستری کی اور میں پہلی بار اعتکاف میں بیٹھی تھی، میں نے اعتکاف کرنے سے پہلے جتنا بھی پڑھا تھا، اس میں اس کا ذکر نہیں تھا اور میرے دل میں تھا کہ شوہر کو منع کرنا گناہ ہے، اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں تو اس ڈر سے میں روک نہیں سکی، اور میرے علم میں بھی نہیں تھا، پھر میں نے آپ کے سوالات میں پڑھا کہ ہم بستری سے اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے، میں نے اللہ پاک سے بہت توبہ اور استغفار کی، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟

2. اعتکاف میں ویکس اور فیشیل کروا سکتے ہیں؟

جواب

1. اعتکاف میں ہم بستری کرنے سے اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے،  اور مسنون اعتکاف فاسد ہونے کی صور ت میں ایک دن کے اعتکاف کی قضا روزے کے ساتھ لازم ہو جاتی ہے، لہذا آپ پر لازم ہے کہ آپ قضا اعتکاف کی نیت سے کسی دن سورج غروب ہونے سے پہلے اعتکاف کی مقرر جگہ میں داخل ہوجائیں اور اگلی صبح روزہ کھیں اور روزہ افطار کرکے سورج غروب ہونے کے بعد اعتکاف کی جگہ سے باہر نکلیں۔

2. اگر اعتکاف میں  اپنی جگہ پر ہی مذکورہ کام کیے جائیں تو اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہو گا،  اور اگر اعتکاف کی جگہ سے باہر نکل کرویکس اور فیشیل کرائے گی تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ عورت کے لیے دوسری عورت سے ستر چھپانا فرض ہے، لہٰذا غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے دوسری عورت سے بھی ویکس کرانا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں