بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اطروبہ نام رکھناکیساہے؟


سوال

میں یہ پوچھنا چاھتا ہوں کہ لڑکیوں کا نام اطروبہ رکھنا کیسا ہے؟ اس کے کیا معنی ہیں اور اگر ممکن ہو تو لغت کا حوالہ بھی ضرور دیں۔

جواب

بچوں کے اچھے نام رکھنا بھی والدین کے ذمہ داری میں سے ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث مبارکہ میں اچھے ناموں کے رکھنے کاحکم بھی دیاہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خودبھی بعض برے ناموں کوتبدیل فرماکران کے عوض اچھے نام رکھے ہیں۔اس لیے انبیاء کرام،صحابہ کرام اورصحابیات کے ناموں کوترجیح دینی چاہیے۔

آپ کاتحریرکردہ  نام نگاہ سے نہیں  گزرا،البتہ ''اطروبۃ ، طَروب اورطَروبۃ کامعنی عربی لغت کے اعتبارسے :

1۔بے خود کرنا

2:خوشی سے مگن کرنا

3۔حال دلانا

4۔مست بنانا  اور رقت طاری کرنا آتاہے۔(القاموس الوحید۔991،ط:ادارہ اسلامیات)

اس طرح کے معانی والے نام رکھنامناسب نہیں ہے۔انبیاء کرامؑ اورصحابہ وصحابیات اورسلف صالحین کے ناموں پر نام رکھنے چاہیے۔۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143706200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں