بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ پڑھنے کا حکم


سوال

کیا اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ 

جواب

سورج نکلنے سے کم از کم دس منٹ بعد سے نصف النہار تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔ چاشت کا وقت بھی یہی ہے، البتہ افضل وقت ایک چوتھائی گزرنے کے بعد ہے، دونوں کا ابتدائی اور انتہائی وقت ایک ہی ہے؛ لہذا اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ  بھی پڑھی جاسکتی ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة (2/ 22):
’’( و ) ندب ( أربع فصاعداً في الضحى ) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال، ووقتها المختار بعد ربع النهار‘‘. 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں